غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ ذبیحہ کا حکم

سوال کا متن:

غیر مسلم ممالک سے جو گوشت درآمد کیا جاتا ہے اور اس پر ’’حلال‘‘ بھی لکھا ہوتا ہے کیا اس گوشت کا استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

مرغی، گائے اور بکری کے گوشت کے حلال ہونے کے لیے بنیادی شرط یہ ہے کہ اسے شرعی طریقہ کے مطابق ذبح کیا گیا ہو اگر ذبح کے دوران شرعی شرائط کو ملحوظ نہ رکھا گیا ہو تو وہ ذبیحہ حرام ہوگا، غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ گوشت کے بارے میں تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس میں ذبح کی شرائط کو ملحوظ نہیں رکھا جاتا، لہٰذا اس گوشت کو استعمال کرنا جائز نہیں اگرچہ اس کے پیکٹ پر ’’حلال‘‘ کا لفظ ہی کیوں نہ لکھا ہو۔"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :375