جیلٹین کا استعمال

سوال کا متن:

مجھے آپ سے سوال پوچھنا ہے کہ آیا جیلٹین حلال ہے یا حرام میرے پاس اس کے متعلق مختلف خیالات ہیں مثلاً ایک یہ ہے کہ چونکہ یہ کیمیائی عمل سے نکل کر آتی ہے لہٰذا یہ حلال ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور تیسرے یہ کہ اگر یہ مچھلی یا بڑے گوشت سے نکالی گئی ہو تو یہ حلال ہے۔ مہربانی فرما کر میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

حلال جانور سے حاصل کی جانے والی جیلٹین کا استعمال شرعاً درست ہے نیز حرام جانوروں سے حاصل شدہ عنصر کی حقیقت اور ماہیت اگر کیمیاوی عمل کے ذریعے بدل چکی ہو تو اس صورت میں اس کی نجاست اور حرمت کا حکم بھی ختم ہو جائے گا اور اگر اس کی حقیقت اور ماہیت نہیں بدلی تو اس صورت میں وہ عنصر نجس اور حرام ہے البتہ حقیقت کے بدلنے یا نہ بدلنے کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے اس میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ (فقہی مقالات ص ۲۵۸ ج ۱، از مفتی تقی عثمانی)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :384