دھوبی کے دھوئے ہوئے کپڑوں کا حکم

سوال کا متن:

(۱) میرا لانڈری والا اکٹھے کپڑے دھوتا ہے پھر ایک ایک کر کے ان کو پانی سے نتھارتا ہے اور تین دفعہ پانی سے نکالتا ہے کیا اس طرح کپڑا پاک ہو جاتا ہے۔

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں اگر دھوبی ہر دفعہ پاک پانی سے کپڑے دھوتا ہے یا پانی جاری ہے جیسے ٹیوب ویل وغیرہ کا پانی تو اس صورت میں کپڑے پاک ہو جائیں گے۔

ویطھر غیر ھاای غیر مرئیۃ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بغلبۃ ظن غاسل طھارۃ محلھا بلاعدد وبہ یفتٰی۔ (شامی ص ۳۳۱ ج ۱)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :385