عورت کا غیر محرم سے بات چیت کرنا

سوال کا متن:

کیا عورت کسی غیر محرم مرد ہے (خواہ اجنبی ہو یا رشتہ دار) بات کر سکتی ہے اور سلام وغیرہ کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

عورت کسی غیر محرم شخص سے چاہے وہ رشتہ دار ہو یا غیر رشتہ دار ہو بغیر ضرورت شدیدہ شرعیہ کے بات چیت نہیں کر سکتی اور اگر ضرورت شرعیہ سے کسی غیر محرم سے بات کرنا پڑے تو بغیر حجاب کے بات کرنا جائز نہیں ہے شریعت مطہرہ نے تو اجنبیہ نوجوان عورت کے سلام کا بآواز جواب دینے سے بھی منع فرمایا ہے۔

فان المرأۃ الاجنبیۃ اذا سلمت علی الرجل ان کانت عجوزا ارد الرجل علیھا السلام بلسانہ تمع وان کانت شابۃ رد علیھا فی نفسہ۔

(خلاصۃ الفتاویٰ ۴/۳۳۴)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :393