شراب کے کاروبار کا حساب و کتاب کرنے کی نوکری کا حکم

سوال کا متن:

میں ایک ہوٹل میں بطور اکائونٹنٹ اور سیکرٹری کا کام کر رہا ہوں مجھے بیئر (شراب جو) اور سیکرٹری کے حسابات بنانے پڑتے ہیں کیا میرے لیے یہ ٹھیک ہے۔

جواب کا متن:

آپ کے لیے بیئر (شراب) کا حساب کتاب کرنا شرعاً ناجائز ہے اور اتنے کام کی تنخواہ بھی آپ کے لیے حرام ہے۔

لعن اللہ الخمرو شار بھا وسا قیھا وبائعھار ومبتاعھا وعاصرھا ومعتصرھا وحاملھا والمحمولۃ الیہ۔ (ابودائود ۳/۳۲۶)"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :357