پالتو پرندہ پالنے کا شرعی حکم

سوال کا متن:

گھر میں طوطے یا دیگر پرندے پالنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

طوطے یا دیگر پرندے گھر میں رکھنا چند شرائط کے ساتھ جائز ہے۔

(۱) ان کو پالنے میں کسی دوسرے شخص کو تکلیف نہ پہنچتی ہو۔

(۲) ان کی خوراک کا انتظام مناسب طور پر کیا جائے۔

(۳) انکا پنجرہ اتنا بڑا ہو کہ اس میں ان کو اذیت نہ ہو۔

(یکرہ امساک الحمامات) ولوفی برجھا (ان کان یضر بالناس) بنظر اوجلب الخ۰ الدرالمختار مع شامی ۶/۴۰۱"
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :451