مؤذن کے اوصاف

سوال کا متن:

مؤذن کیسا ہونا چاہیے کیا جس کی داڑھی نہ ہو وہ اذان دے سکتا ہے؟

جواب کا متن:

مؤذن کے لیے افضل یہ ہے کہ ایسا آدمی ہونا چاہیے جو عاقل صالح اور متقی پرہیزگار ہونے کے ساتھ ساتھ عالم بالسنہ بھی ہو اگر اس کی داڑھی اُگی ہی نہ ہو تو اس کے لیے اذان و اقامت دینے میں کوئی کراہت نہیں البتہ جو داڑھی ایک مشت سے کم کٹواتا ہو یا منڈواتا ہو اس کااذان کہنا مکروہ ہے تاہم اس شخص کی اذان ہو جائے گی اعادہ کی ضرورت نہیں۔rnوینبغی أن یکون المؤذن رجلاً عاقلاً صالحاً تقیاً عالماً بالسنۃ ......... ویکرہ اذان الفاسق ولایعاد ھکذا فی الذخیرۃ۔ (عالمگیریۃ ص ۶۰، ج ۱)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :510