رضاعت کی ایک صورت میں نکاح کرنے کا حکم

سوال کا متن:

سائرہ بی بی نے سفینہ بی بی کے بیٹے مہران خان کو دودھ پلایا۔ اور سفینہ بی بی نے سائرہ بی بی کے بیٹے شہزاد خان کو دودھ پلایا۔ سائرہ بی بی کی بیٹی شکیلہ کی شادی مہران خان کے بھائی بابر خان کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں شرعی لحاظ سے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق شکیلہ کی شادی بابر خان کے ساتھ کرنا جائز ہے۔

(وتحل اخت اخیہ رضاعا) یصح اتصالہ بالمضاف کان یکون لہ اخ نسبی لہ اخت رضاعیۃ وبالمضاف الیہ کان یکون لاخیہ رضاعا اخت نسبا وبھما وھو ظاھر (درمختار ۳/۲۱۷)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :557