مباشرت سے بغیر انزال کے بھی غسل فرض ہوجاتا ہے

سوال کا متن:

مباشرت کے وقت اگرانزال نہ ہو تو غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں۔اس بارے میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی کوئی روایت بھی مروی ہے لیکن مجھے وہ یاد نہیں۔

جواب کا متن:

مرد کے مخصوص حصے کا سر بیوی کے مخصوص حصہ میں داخل ہو جائے تو اس سے غسل فرض ہو جاتا ہے اگرچہ انزال نہ بھی ہوا ہو۔ بعض روایات میں یہ ذکر ہے کہ غسل انزال سے فرض ہوتا ہے لیکن ترمذی میں حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ سے اس کا نسخ منقول ہے نیز ترمذی ہی میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ یہ حدیث احتلام سے متعلق ہے۔

(ترمذی کتاب الطہارۃ، باب ماجاء ان الماء من المائ)

عن عائشۃ زوج النبی صلی اللہ علیہ وسلم قالت اذا التقی الختا نان فقد وجب الغسل فعلت انا و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فاغتسلنا۔(ابن ماجہ رقم الحدیث ۶۵۱)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :572