مہر کی ادائیگی کس وقت لازم ہوتی ہے

سوال کا متن:

کیا مہر کی ادائیگی شادی کے بعدلازمی ہے یا کسی وقت بھی دیا جا سکتاہے۔بحوالہ سورۃ الاحزاب آیت نمبر ۵۰ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

مہر معجل عورت کے مطالبہ پر ادا کرنا ہوگا اور مھر غیرمعجل کے لئے اگر کوئی وقت مقرر ہو تو مقررہ وقت پر اداکرنا ہوگا اور اگر وقت مقرر نہ ہو تو جدائیگی کے وقت ادا کرنا لازم ہوگا۔

لا خلاف لاحدٍ ان تاجیل المھر الی غایۃ معلومۃٍ نحو شھر او سنۃ صحیح وان کان لا الی غایۃ معلومۃ فقد اختلف المشائخ فیہ قال بعضھم یصح وھو الصحیح وہذا لان الغایۃ معلومۃ فی نفسھا وھو الطلاق او الموت الخ (عالمگیریہ ص ۲۹۸ : ج۲)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :582