ناشزہ کے نفقہ کا حکم

سوال کا متن:

میری بیوی میری اجازت کے بغیر اپنے والدین کے ہاں رہ رہی ہے اور مجھ سے بات چیت تک نہیں کرتی۔ میرے بچے بھی ہیں اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس کا خرچہ میرے ذمہ لازم ہے؟

جواب کا متن:

آپ کی بیوی پر لازم ہے کہ جہاں رہنے کا آپ اس کو حکم دیں وہاں رہائش اختیار کرے اگر وہاں رہائش اختیار نہیں کرتی تو وہ شرعاً خرچہ لینے کی حقدار نہیں ہے۔ البتہ چھوٹی اولاد کا خرچہ آپ پر لازم ہے اور آپ ان کو جہاں رکھنا چاہتے ہیں وہاں کے حساب سے مناسب خرچہ ادا کریں گے۔

وفی ’’الشامیہ‘‘:

لانفقۃ لاحد عشر خارجۃ من بیتہ لغیر حق وھی الناشزۃ۔ (۲/۷۵۲) رشیدیہ
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :585