نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دُعا کا حکم

سوال کا متن:

کیا ہم رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ اپنی دعا میں اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگ سکتے ہیں اس سلسلے میں احادیث کے حوالے سے جواب تحریر فرمائیں؟

جواب کا متن:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور ان کے تقرب الی اللہ اور بزرگی کے وسیلہ سے دعا کرنا جائز ہے البتہ یہ عقیدہ رکھنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے جب دُعا کی جائے تو اللہ تعالیٰ پر اس کو قبول کرنا لازم ہو جاتا ہے قطعاً درست نہیں۔

فی الدرالمختار۔ ’’وکرہ قولہ بحق رسلک وانبیائک واولیائک وفی الشامیہ وقد یقال انہ لاحق لھم وجوباً علی اللہ لکن اللہ سبحانہ و تعالٰی جعل لھم حقاً من فضلہ اویراد بالحق والحرمۃ والعظمۃ۔ فیکون من باب الوسیلہ وقد قال تعالٰی وابتغو الیہ والوسیلۃ وعد من آداب الدعاء التوسل الخ ........ وقال السبکی یحسن التوسل بالنبی الی ربہ ولم ینکرہ احد من السلف والخلف۔ الخ۔

(شامیہ ص ۲۸۱، ج ۵)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :540