نماز کے دوران موبائل کی گھنٹی بند کرنا

سوال کا متن:

اگر نماز میں موبائل بجنے لگے تو کیا اس کی گھنٹی بند کرنا شرعاً جائز ہے؟

جواب کا متن:

دورانِ نماز عمل قلیل کے ساتھ اگر موبائل کی گھنٹی کو بند کرنا ممکن ہو تو اس کو بند کرنے کی گنجائش ہے۔

لما فی ’’الہندیہ‘‘: (۱/۱۱۳) العمل الکثیر یفسد الصلاۃ والقلیل لا الخ۔
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :617