1. دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
  2. باب مفسدات الصلوٰۃ والمکروھات

آدھے بازو والی شرٹ میں نماز کا حکم

سوال

کیا آدھے بازو والی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب

مروجہ آدھی آستین والی قمیص یا شرٹ پہن کر نماز پڑھنا خلاف اولیٰ ہے لہٰذا اس کو پہن کر نماز پڑھنے سے اجتناب کیا جائے اور پورے بازو والی قمیص پہن کر نماز پڑھنی چاہیے۔

ولو صلی رافعًا کمیہ الی المرفقین کرہ کذافی فتاویٰ قاضی خان الخ۔

(عالمگیری ص ۱۱۸، ج ۱)


ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :618


PDF ڈاؤن لوڈ