ڈیوٹی کے اوقات میں کام نہ کرنا

سوال کا متن:

کمپنی سے زائد اوور ٹائم وصول کرنے کے لئے وقت ضائع کرنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

ملازم کے لئے ڈیوٹی کے اوقات میں حاضر ہوکر متعلقہ امور کو انجام دینا ضروری ہے۔ ڈیوٹی کے دورانیہ میں کام کو نظر انداز کرنا یا اوور ٹائم وصول کرنے کے لئے وقت ضائع کرنا جائز نہیں ہے۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘۔ (۵/۴۸)

(ولیس للخاص ان یعمل لغیرہ) وفی فتاوی الفضلی واذا استأجر رجلا یوما یعمل کذا فعلیہ ان یعمل ذالک العمل الی تمام المدۃ ولا ینغل اٰخر سوی المکتوبۃ الخ
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :625