اشتہار پر کلک کرنے کے عوض اجرت لینا

سوال کا متن:

میں نے ویب سائٹ بنائی ہے اس پر کمپنیوں کے اشتہارات لگاتا ہوں جتنے لوگ اس اشتہار پر کلک کرتے ہیں اسی حساب سے اجرت ملتی ہے کیا میں خود لنک بدل کر یا دوست کو کہہ کر کلک کروا سکتا ہوں۔

جواب کا متن:

مذکورہ صورت میں لنک تبدیل کر کے ویب سائٹ کو کلک کرنے سے یا آپ کے کہنے پر کسی دوسرے آدمی کے کلک کرنے سے جو کمیشن حاصل ہوگا وہ آپ کے لیے وصول کرنا جائز نہیں اس لیے کہ کمپنی نے صراحتاً مذکورہ صورت میں کمیشن کے حقدار ہونے کی نفی کی ہوئی ہے۔
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :636