آخری قعدہ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

سوال کا متن:

پچھلے جمعہ زید نے جمعہ کی نماز پڑھائی لیکن التحیات کے فوراً بعد سلام پھیر دیا اور درود شریف دعائیں نہیں پڑھی۔ مسجد میں لوگوں نے اعتراض کیا تو زید نے سپیکر پر کہا کہ آپ لوگ امام کا اتباع کریں آپ کی نماز ہو گئی۔ کیا یہ درست ہے؟

جواب کا متن:

بشرط صحت سوال نماز ادا ہو گئی ہے کیونکہ درود شریف پڑھنا سنت ہے اور سنت کے چھوٹ جانے سے بغیر سجدہ سہو کے نماز ہو جاتی ہے۔

(القعود الاخیر قدر التشھد) وھی فرض باجماع العلماء … لان الاخیرۃ لما کانت فرضا کان تشھدھا واجبا (البحر الرائق ص ۵۲۵، ج ۱)

(وتشھد وصلی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم) ان التشھد واجب وان الصلٰوۃ سنۃ۔ (ایضاً ص ۵۷۱، ج ۱)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :597