دورانِ تعلیم رہائش کے مقام پر قصر کرنے کا حکم

سوال کا متن:

میں لندن میں رہتا ہوں اور ٹورنٹو یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں جو کہ میرے گھر سے 250کلومیٹر ہے میں نے ایک کمرہ یونیورسٹی کے قریب لیا ہوا ہے۔ زیادہ دن اس کمرہ میں ٹھہرتا ہوں اور چھٹی کے دن ہفتہ وار لندن جاتا ہوں کیا مجھے ٹورنٹو اور لندن میں قصر نماز پڑھنا ہوگی؟

جواب کا متن:

لندن میں مستقل رہائش ہونے کی وجہ سے مکمل نمازادا کرنا ضروری ہے۔ البتہ ٹورنٹو میں اگر آپ ایک دفعہ پندرہ دن کی نیت سے ٹھہر چکے ہیں اور آپ کا سازوسامان بھی وہیں پڑا رہتا ہے تو اس صورت آپ ٹورنٹومیں مکمل نماز پڑھیں گے البتہ جب آپ وہاں سے سامان وغیرہ لے کر منتقل ہوجائیں گے تو اس کے بعد وہاں جانے کی صورت میں قصر نماز پڑھنا ہوگی۔

لما فی ’’البحر الرائق‘‘:

ولو کان لہ اہل بالکوفہ واھل بالبصرۃ فمات اھلہ بالبصرۃ… وبقی لہ دور وعقار بالبصرۃ وقیل تبقی وطنالہ لانھا کانت وطنا لہ بالاھل والدار ارجمیعا کوطن الاقامۃ یبقی ببقاء الثقل وان اقام بموضع اخر۔ (۲/۱۳۶)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :604