پرفیوم لگا کر نماز پڑھنا

سوال کا متن:

پرفیوم لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

ایسے پرفیوم جن میں کھجور، انگور یا کشمش کا بنا ہوا الکحل شامل کیا جاتا ہے وہ ناپاک ہیں ان کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے اور ان کو لگا کر نماز بھی نہیں ہوتی البتہ ایسے پرفیوم جن میں کھجور، انگور یا کشمش کا بنا ہو الکحل استعمال نہ کیا جائے ان کو بطور پرفیوم استعمال کرنا جائز ہے۔

آج کل اکثر پرفیوم وہ ہیں جن میں کھجور، کشمش اور انگور کے علاوہ دوسری چیزوں سے تیار شدہ کیمیاوی الکحل استعمال کیا جاتا ہے اس لیے ان کو لگانا جائز ہے۔
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :611