مردہ کو قبرمیںکس طرح لٹایا جائے؟

سوال کا متن:

میت کو قبر میں سیدھا لٹا کر اس کی گردن سیدھے ہاتھ کی طرف موڑ دینی چاہیے یا میت کو سیدھے ہاتھ کی کروٹ سے لٹانا چاہیے؟

جواب کا متن:

مردہ کے پورے جسم کو قبر میں قبلہ کی طرف دا ہنی کروٹ پر لٹانا چاہیے اور پچھلی طرف مٹی وغیرہ سے سہارا دینا چاہیے تاکہ میت سیدھی نہ ہو جائے اور بعض لوگ جو صرف میت کا چہرہ قبلہ رخ کر دیتے ہیں وہ کافی نہیں ہے۔

ویوضع فی القبر علی جنبہ الایمن مستقبل القبلۃ (عالمگیری ۱، ص:۱۶۶)

وفی مراقی الفلاح ویوجہ الی القبلۃ علی جنبہ الایمن وفی الطحطاوی تحتہ

وضعوہ لجنبہ ولا تکبرہ علی وجہ ولا تلقوہ علی ظھرہ کذا فی الجوھرۃ وفی الحلبی ویسند المیت من ورائہ بنحو تراب لئلا ینقلب (ص:۳۳۴) (وکذا فی الدر المختار ۲ ، ص:۲۳۶)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :709