کیا شیعہ کافر ہیں

سوال کا متن:

شیعہ مسلمان ہیں یا نہیں؟

جواب کا متن:

شیعوں میں مختلف گروہ ہیں، بعض وہ ہیں جن کے عقائد کفریہ ہیں جیسے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا پر تہمت کا قائل ہونا۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر ہونا۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام سے وحی کے لانے میں غلطی کا قائل ہونا۔ قرآن پاک میں تحریف کا قائل ہونا یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوھیت کا قائل ہونا۔ ایسے حضرات کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اور بعض وہ ہیں جن کے عقائد تو کفریہ نہیں لیکن وہ بھی جمہور اہلسنت کے عقائد کے برخلاف من گھڑت اور گمراہ کن عقائد کے حامل ہیں ایسے عقائد کی وجہ سے وہ لوگ گمراہ ہیں اور ضلالت میں مبتلا ہیں۔

لما فی ’’الشامیۃ ‘‘ )۳؍۳۱۴(



ان الرافضی ان کان ممن یعتقد الالوھیۃ فی علی اوان جبرئیل غلط فی الوحی او کان ینکر صحبۃ الصدیق او یقذف السیدۃ الصدیقۃ فھو کافر لمخالفتہ القواطع المعلومۃ من الدین بالضرورۃ بخلاف ما اذا کان یفضل علیا او یسب الصحابۃ فانہ مبتدع لا کافر ۔
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :655