منت مانی گئی چیز کی جگہ دوسری چیز دینا

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص منت مان لے کہ وہ کالے مرغے کا صدقہ دے گا تو کیا اسے کالا مرغا ہی دینا ہوگا۔

جواب کا متن:

جس چیز کی منت مانی جائے کام ہونے پر اس چیز کو دینا ضروری نہیں ہوتا بلکہ اتنی مالیت کی کوئی اور چیز دینا بھی جائز ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں کالے مرغے کی قیمت دینا بھی جائز ہے۔

لما فی ’’الدرالمختار‘‘۔ (۳/۱۰۸)

نذران یتصدق بعشرۃ دراہم من الخبز فتصدق بغیرہ جاز ان ساوی العشرۃ کتصدقہ بثمنہ

قال العلامہ ظفر احمد التھانویؒ۔

فالمدار علی المساواۃ و قد جوزوا دفع الزکاۃ بالعین والنقد سواء فکذا ہذا

(امداد الاحکام ۳/۳۱)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :661