قسم کا کفارہ

سوال کا متن:

کوئی اللہ کی قسم توڑ دے تو کیا کفارہ ہے۔

جواب کا متن:

کفارہ یمین کی تین صورتیں ہیں غلام آزاد کرنا یا دس مساکین کو کھانا کھلانا، جوڑے دینا یا تین دن مسلسل روزے رکھنا اور واضح رہے کہ روزوں کا حکم اس وقت ہوگا کہ جب سابق صورت سے عاجز ہو یعنی ان کے ادا کرنے پر قادر نہ ہو۔

(وکفارتہ) ................ (تحریر رقبۃ أو اطعام عشرۃ مساکین) ................ (وان عجز عنہا) کلھا ................ (صام ثلاثۃ ایام ولائ)۔ (شامیہ ص ۶۷، ۶۶، ج ۳)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :664