دوائی کی کمپنی سے ڈاکٹر کا کمیشن وصول کرنا

سوال کا متن:

میری کمپنی ڈاکٹروں کو ہماری مصنوعات بیچنے پر کمیشن دیتی ہے مثلاً ڈاکٹر صاحب ہمارے ایک لاکھ کی مصنوعات بیچتا ہے تو ہم اس کو A.C یا موٹر سائیکل بطور کمیشن دیتے ہیں ڈاکٹر خود بھی ہمارے نسخے (مصنوعات) تجویز کرنے کے بدلے ہم سے اشیاء طلب کرتے ہیں کیا یہ طریقہ حلا ل ہے یا حرام؟

جواب کا متن:

ڈاکٹر کیلئے کمپنی کی دوائی نسخہ میں لکھنے کے عوض میں کمپنی سے کمیشن لینا جائز نہیں اس سے احتراز کیا جائے۔ (امداد الفتاویٰ ص ۳/۴۱۰)، (فتاویٰ رشدیہ ص۵۵۸)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :743