سوال کا متن:
کیا کبوتر کو گھر میں رکھنا جائز ہے؟
جواب کا متن:
اُنسیئّت حاصل کرنے کی غرض سے کبوتر کو گھر میں رکھنے کی گنجائش ہے البتہ کبوتر بازی یا لہوولعب کے لیے رکھنا ناجائز ہے نیز اگر کبوتروں کا رکھنا دوسروں کے لیے بے پردگی وغیرہ کی وجہ سے ایذاء کا سبب بنے تو اس صورت میں بھی ان کا رکھنا ناجائز ہے اور عام طور پر ان شرائط کا خیال نہیں رکھا جا سکتا اس لیے ان کو گھر میں رکھنے سے احتراز ہی بہتر ہے۔
یکرہ امساک الحمامات ولو فی برجھا ان کان یضر بالناس بنظر اوجلب ...... واما للاستیناس فمباح (شامیہ ص ۲۸۴، ج ۵)
یکرہ امساک الحمامات ولو فی برجھا ان کان یضر بالناس بنظر اوجلب ...... واما للاستیناس فمباح (شامیہ ص ۲۸۴، ج ۵)