کافر کو سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا

سوال کا متن:

کیا کسی غیر مسلم کو سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا جائز ہے؟

جواب کا متن:

کافر کو سلام کہنا جائز نہیں اگر کبھی کسی ضرورت سے کہنا پڑے تو السلام علی من اتبع الھدی کہے سلام کا جواب دینا جائز ہے مگر صرف وعلیک کہے۔

وسلم المسلم علی اھل الذمہ لولہ حاجۃ الیہ والاکرہ ھو الصحیح ’’وفی الشامیہ اذا سلم علی اھل الذمہ فلیقل السلام علی من اتبع الھدی‘‘۔

ولو سلم الیھودی والنصرانی اوالمجوسی علی مسلم فلابأس بالرد ولکن لایزید علی قولہ و علیک الخ۔ (شامیہ ص۲۶۶، ج۵)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :756