احرام باندھنے کے بعد عمرہ مکمل نہ کر سکا تو کیا حکم ہے؟

سوال کا متن:

کوئی عورت احرام باندھنے کے بعد بیماری کی وجہ سے عمرہ نہ کر سکے تو دم ادا کرنے کے بعد کیا بالوں کا کاٹنا بھی ضروری ہے اگر بال نہ کاٹے ہوں تو اب کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

محصر پر احرام کھولنے کے لیے بال کٹوانا یا منڈوانا ضروری نہیں بلکہ محض دم ادا کرنے سے حلال ہو جائے گا لیکن بال کٹوانا مستحسن ہے البتہ آپ کی اور آپ کے دوست کی اہلیہ پر مذکورہ صورت میں عمرہ کی قضا کرنا واجب ہے۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘:

وبذبحہ یحل بلا حلق وتفصیر لکن لوفعلہ کان حسنا ویحب علیہ ان حل من حجہ حجۃ وعمرۃ الخ۔ (۲/۲۵۴)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :718