12 سال کے بیٹے کیساتھ حج کرنے کا حکم

سوال کا متن:

میں بیوہ ہوں اور میرا محرم کوئی نہیں میرا ایک 12 سال کا بیٹا ہے جو ماشاء اللہ قد سے کافی بڑا لگتا ہے کیا میں اس بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جا سکتی ہوں؟

جواب کا متن:

بیٹا اگر ہوشیار اور بالغ ہونے کے قریب ہو تو اس صورت میں اس کے ساتھ حج پر جانا جائز ہے۔

(معلم الحجاج ص ۸۳)

ومنھا المحرم للمرأۃ ...... ویشرط ان یکون ماموناً عاقلاً بالغاً ...... والمراھق کالبالغ۔ (ہندیہ ص ۲۴۲، ج ۱)

فی الشامیہ فتحصل من ہذا انہ لابد من کل منھما من سن المراھقۃ واقلہ للانثی تسع وللذکر اثنا عشرۃ لان ذلک اقل مدۃ یمکن فیھا البلوغ۔(شامیہ ص ۲۰۶، ج ۲)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :720