کیاطائف سے جدہ جانے والے کیلئے احرام باندھنا ضروری ہے؟

سوال کا متن:

کسی شہر سے جدہ آنا اور جانا ہو جہاں بیچ میں میقات پڑتاہے لیکن اسے مکہ نہیں جانا یا جانے کا ٹائم نہیں پھر بھی وہ احرام باندھے یا بغیر احرام باندھے جدہ جائے گا؟

جواب کا متن:

میقات سے باہر رہنے والا شخص اگر مکہ مکرمہ یا حرم کے ارادے سے سفر کرے تو اس کو میقات پر پہنچ کر حج یا عمرہ کا احرام باندھنا واجب ہے اور اگر کوئی شخص کسی ایسی جگہ جانا چاہتا ہے جو میقات سے آگے اور حرم سے خارج ہے اور حل میں ہے تو اس پر میقات سے احرام باندھنا واجب نہیں اگر وہاں جا کر عمرہ یا حج کا ارادہ بن گیا تو حل سے احرام باندھ کر حج یا عمرہ کرلے۔ (ماخذہ معلم الحجاج ص ۸۹۔ ۹۳)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :721