عورت کیلئے کسی اور سے کنکریاں مروانا

سوال کا متن:

کیا ہجوم کی وجہ سے عورتوں کی کنکریاں مرد ما رسکتا ہے؟ نیز کیا عورت رات کو کنکریاں مار سکتی ہے؟

جواب کا متن:

عورت کی طرف سے کسی دوسرے کو نائب بن کر ہجوم کی وجہ سے رمی کرنا درست نہیں عورت کیلئے بہتر یہی ہے کہ وہ ہجوم سے بچتے ہوئے رات کے وقت خود رمی کر لے۔ (ماخذہ معلم الحجاج: ۲۱۷)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :725