تصویر بنانے کا حکم

سوال کا متن:

فوٹو گرافی کے متعلق شرعیحکم کیا ہے؟ تفصیل سے لکھیں ۔

جواب کا متن:

کسی جاندار کی تصویر بنانا، کھینچنا شرعاً حرام اور ناجائز ہے۔ احادیث میں واضح طور پر مصورین یعنی تصویر بنانے والوں پر اللہ کی لعنت کا ذکر ہے اور روز قیامت سب سے زیادہ عذاب انہی مصورین کو ہو گا البتہ غیر ذی روح اشیاء و مناظر کی تصاویر بنانے کی اجازت ہے۔

قال اصحابنا وغیرھم من العلماء تصویر صورۃ الحیوان حرام شدید التحریم وھو من الکبائر لانہ متوعد علیہ بھذا الوعید الشدید المذکور فی الاحادیث وسوائٌ صنعہ بما یمتھن او بغیرہ فصنعتہ حرام بکل حال لان فیہ مضاھاۃ لخلق اللہ تعالیٰ الخ (شرح النووی علی صحیح مسلم صفحہ ۲/۱۹۹)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :736