کیا مدارس کے طلباء فی سبیل اللہ کے مصرف میں داخل ہیں

سوال کا متن:

۱۔ کیا مدارس کے طلباء فی سبیل اللہ کے مصرف میں داخل ہیں اور کیا ان کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

علم دین حاصل کرنے والے طلباء کو فقہاء نے فی سبیل اللہ کے تحت اس شرط کے ساتھ ذکر کیا ہے کہ وہ فقیر ہوں، اس شرط کے ساتھ ان کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں۔

وفی الشامیۃ والخلف لفظی للاتفاق علی ان الاصناف کلھم سوی العامل یعطون بشرط الفقر الخ۔ (شامی ص ۶۷، ج ۲، رشیدیہ)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :807