وکیل کے پاس زکوٰۃ کی رقم ہلاک ہونے کا حکم

سوال کا متن:

کسی نے مجھے 5000روپے کسی غریب کو دینے کے لیے زکوٰۃ کی مد سے دئیے جو چوری ہوگئے اب مجھے کیا کرنا ہوگا؟

جواب کا متن:

اگر آپ کی کسی قسم کی کوتاہی کے بغیر رقم ضائع ہوئی ہے تو اس صورت میں مذکورہ رقم کی ضمان آپ پر لازم نہیں البتہ مالک کو یہ بتا دیں کہ رقم ضائع ہوگئی ہے تاکہ وہ اپنی زکوٰۃ ادا کرلیں اور اگر آپ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی ہو تو آپ پر اس کا ضمان لازم ہے۔

ویضمن بالتعدی وھذا حکم الامانات الخ (شامیہ ص ۳۷۹، ج۳)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :808