کیا حاجی فی سبیل اللہ کے مصرف میں داخل ہے؟

سوال کا متن:

کیا حج پر جانے والے شخص کو فی سبیل اللہ کا مصرف ہونے کی وجہ سے زکوٰۃ دینا جائز ہے؟

جواب کا متن:

حج پر جانے والا شخص اگر فقیر نہ ہو تو وہ فی سبیل اللہ کے مصرف میں داخل نہیں ہے اور اس کو زکوٰۃ کی رقم دینا جائز نہیں ہے۔

ومنھا فی سبیل اللہ: وھم منقطعو الغزاۃ الفقراء منھم عند ابی یوسف رحمہ اللہ تعالیٰ وعند محمد رحمہ اللہ تعالیٰ منقطعو الحاج الفقراء منھم۔ ھکذا فی التبیین الخ۔ (فتاوی ہندیہ ص ۲۰۷ : ج ۱)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :813