قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کرنے کے دوران نقصان کا حکم

سوال کا متن:

ایک بڑی گاڑی میں کراچی سے کوئٹہ کی طرف اپنی سائیڈ پہ جا رہی تھی۔ دوسری سائیڈ سے چھوٹی گاڑی کوئٹہ سے کراچی کی طرف آرہی تھی۔ اس وقت چھوٹی گاڑی کا ڈرائیور اپنی سائیڈ کو چھوڑ کر دوسری سائیڈ پر آیا بڑی گاڑی کے ڈرائیور نے بچنے کی کوشش بھی کی اس کے باوجود ایکسڈنٹ ہو گیا چھوٹی گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ لہٰذا بڑی گاڑی کے ڈرائیور پر شرعاً کوئی مواخذہ ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق اگر واقعی بڑی گاڑی کا ڈرائیور ٹریفک کے قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کر رہا تھا اور مزید یہ کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے اس طرف آتے وقت حادثہ سے بچنے کی کوشش بھی کی تھی تو بڑی گاڑی کے ڈرائیور پر اس حادثہ میں ہونے والے نقصان کا تاوان نہیں ہوگا۔

لما ’’فی شرح المجلۃ‘‘ :

وفی المادۃ: المتسبب لا یضمن الا بالتعمد فمن قبیل الاول المادۃ یشترط التعدی فی کون التسبب موجبا للضمان (المادۃ : ۹۳ ، ۱/۲۵۷)

وفی ’’بحوث فی قضایا ففھیۃ معاصرۃ‘‘ : ۔

اما اذا لم یکن متعد یا فی السیر بان ساق سیارتہ ملتزما بجمیع قواعد المرور فھل یضمن الضرر الذی اصاب رجلا آخر بسیارتہ فی ھذہ الحالۃ قد اختلف فیھا انظار العلماء فی عصرنا فمنھم من یقول انہ یضمن لکونہ مباشر ومنھم من یقول لا یضمن لان مایحدث بعد التزام بقواعد المرور حادثۃ سماویۃ لا یمکن الاحترازعنھا ۔
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :801