تم میری طرف سے فارغ ہو کہنے سے طلاق کا حکم

سوال کا متن:

لڑکے کے وارثوں او رلڑکے نے خود کئی بار یہ لفظ ادا کیا اپنا سامان لے جائو اور میں اس کو نہیں رکھ سکتا میری طرف سے فارغ ہے۔ 6 ماہ پہلے بھی یہ لفظ ادا کیے اس سے قبل بھی کئی بار۔ کیا ان الفاظ سے طلاق ہوگی؟

جواب کا متن:

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر شوہرنے طلاق دینے کی نیت کے ساتھ درج بالا الفاظ بولے ہیں تو ان سے ایک طلائق بائن واقع ہو گئی ہے اب وہ عدت کے دوران یا عدت گذرنے کے بعد نکاح جدید کر کے باہم رہ سکتے ہیں، اور عدت کا آغاز اس وقت سے ہوگا جب شوہر نے مذکورہ بالا الفاظ طلاق کی نیت کے ساتھ بولے۔

لما فی ’’الشامیہ‘‘ : لایلحق البائن البائن … (۲/۵۱۰) رشیدیہ
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :875