پیشاب کے قطرات کپڑے پر لگ جانے کا حکم

سوال کا متن:

مجھے شوگر کا مرض ہے اچانک پیشاب آنے لگتا ہے آپ علماء کرام کی کاوشوں کی وجہ سے نماز پڑھنے لگا ہوں۔ (اللہ کے حکم سے) کبھی کبھار جب گھر سے باہر فیکٹری میں پیشاب کے دوران کبھی تیز پیشاب آنے لگتا ہے تو پیشاب کرنے سے قبل ایک دو قطرے گر کر شلوار پر رہ جاتے ہیں۔ کیا اس صورت میں نماز ادا ہو جائے گی کیونکہ مجھے معلوم ہی نہیں ہوتا کہ قطرے کہاں پر گرے ہیں ۔

جواب کا متن:

اگر کسی چیز پر نجاست لگ جائے اور نجاست لگنے کی جگہ معلوم نہ ہوتو بہتریہ ہے کہ کپڑے کے جتنے حصے پر نجاست لگنے کا احتمال ہو اس سارے کپڑے کو دھوئیں البتہ اسمیں حرج ہو تو اس صورت میں جس جگہ نجاست لگنے کا رجحان زیادہ ہو اس کو دھو لینے کی بھی گنجائش ہے۔

مشورہ یہ ہے کہ اس پریشانی سے بچنے کے لئے انڈر وئیر کا استعمال کریں اور اس میں ٹشوپیپر رکھیں نماز کے وقت اس کو نکال لیا کریں اس سے کپڑے ناپاک ہونے سے بچ جائیں گے۔

لما فی الھندیۃ: (۱؍۴۳)

واذا تنجس طرف من اطراف الثوب ونسیہ فغسل طرفا من اطراف الثوب من غیر تحرحکم بطھارتہ الخ۔ (وکذا فی ’’طحطاوی‘‘ : ۸۷ وکذا فی ’’الشامیۃ‘‘ : (۱؍۳۲۷)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :877