جنبی ہونے کی حالت میں ذکرو اذکار کا حکم

سوال کا متن:

اگر ہمارے جسم اور کپڑے ناپا ک ہوں توکیا ہم دورد شریف یا قرآن پاک پڑھ سکتے ہیں یا نہیں۔

جواب کا متن:

جسم کے ناپاک (جنبی) ہونے کی حالت میں قرآن پاک تلاوت کرنا جائز نہیں ہے البتہ کلمہ طیبہ، درود شریف اور ان کے علاوہ ہر قسم کا ذکر کرنا جائز ہے۔ اگر جسم پاک ہو اور کپڑے ناپاک ہوں تو اس صورت میں تلاوت کرنے کی گنجائش ہے تاہم ادب یہ ہے کہ کپڑوں سے نجاست دور کرکے تلاوت کا اہتمام کیا جائے۔

لما فی ’’الشامیۃ‘‘:

فتحصل من ھذا ان الموضع ان کان معد للنجاسۃ کرھت القرأۃ مطلقا والا فان لم یکن ھناک نجاسہ ولا احد مکشوف العورۃ فلا کراھۃ الخ۔ (۲؍۱۹۵) سعید۔

وفی الھندیۃ:

لا تقرأ الحائض والنفساء والجنب شیئا من القرآن الخ۔ (۱؍۴۳) قدیمی
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :883