بیوی کی عدم موجودگی میں طلاق دینا

سوال کا متن:

میرے خاوند نے اپنے ماں باپ کی موجودگی میں تین طلاقیں دیدی ہیں۔ جبکہ میں موجود نہ تھی۔ اس صورت میں کیا طلاق ہو چکی ہے؟

جواب کا متن:

طلاق واقع ہونے کے لئے بیوی کا حاضر ہونا ضروری نہیں ہے لہٰذا اگر خاوند آپ کی عدم موجودگی میں تین طلاق دے چکا ہے تو شرعاً حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے۔ تحلیل شرعی کے بغیر میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی گزارنا جائز نہیں ہے۔
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :855