سالی سے زنا کی صورت میں حرمت مصاھرت کا حکم

سوال کا متن:

ایک شخص نے اپنی سالی سے زنا کا ارتکاب کیا، کیااس سے اس کی بیوی اس پر حرام ہو جائے گی؟

جواب کا متن:

سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق اپنی زوجہ کی بہن سے غلط کاری کرنے والے شخص کا نکاح اپنی بیوی سے نہیں ٹوٹا، بلکہ وہ بدستور اس کی بیوی ہے، مگر یہ شخص سخت گناہ گار ہے، اس پر توبہ و استغفار اور آئندہ اس عمل سے اجتناب لازم ہے۔

وفی الخلاصۃ وطئی اخت امرأتہ لا تحرم علیہ امرأتہ (درمختار ۳ : ۳۴)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :936