قبرستان میں مسجد بنانا

سوال کا متن:

قبرستان کے احاطے میں ایسی جگہ جہاں کسی وقت قبریں موجود تھیں لیکن اب بالکل ختم ہو چکی ہیں اور ان کے نشانات مٹ چکے ہیں وہاں مسجد بنانا شرعاً درست ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

اگر مذکورہ قبرستان میں لوگوں نے مردوں کو دفن کرنا ترک کر دیا ہو اور سابقہ قبروں کے نشانات مٹ بھی گئے ہوں تو وہاں مسجد بنانا جائز ہے ورنہ نہیں۔

قال ابن القاسم لوان مقبرۃ من مقابر المسلمین عفت فبنٰی قوم علیھا مسجداً بعد لم یکن بذلک باسا لان المقابر وقف من اوقاف المسلمین لاتجوز لاحد ان یملکھا فاذا درست واستغنٰی من الدفن فیھا یصر فھا الی المسجد لان المسجد ایضًا وقفً من اوقاف المسلمین لایجوز تملیکہ لاحدٍ لان معنا ھما واحد عمدۃ القاری۔ (ص ۱۷۹، ج ۴)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :953