قبرستان کے درختوں کو مسجد کی تعمیر میں لگانے کا حکم

سوال کا متن:

قبرستان کے گرے ہوئے درخت یا قبرستان سے درخت کاٹ کر لوگوں کا اپنی ضروریات میں یا مسجد وغیرہ کی ضروریات میں استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

قبرستان کے درختوں کو اگر الگ سے کسی خاص مصرف کے لیے وقف نہ کیا گیا ہو تو ان کا استعمال مسجد کی تعمیر میں درست ہے۔

سئل نجم الدین فی مقبرۃٍ فیھا اشجار ھل یجوز صرفھا الی عمارۃ المسجد قال نعم ان لم تکن وقفاً علی وجہ آخر۔ (عالمگیری ص ۴۷۶، ۴)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :954