چہرے کے پردے کا حکم

سوال کا متن:

کیا عورت کیلئے عبایا میں چہرہ چھپانا ضروری ہے؟

جواب کا متن:

مسلمان بالغہ عورت کیلئے جسم کے دیگر حصوں کی طرح چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے اور دور حاضر جیسے پر فتن اور پر خطر دور میں اس کی اہمیت و ضرورت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے چہرہ کے پردہ کا حکم قرآن و حدیث و دیگر دلائل شرعیہ سے ثابت شدہ حکم ہے۔

’’یا ایھا النبی قل لازواجک و بناتک ونساء المؤمنین یدنین علیھن من جلابیبھن‘‘

’’واذا سألتموھن متاعاً فاسئلوھن من وراء حجاب‘‘ (الاحزاب)

’’العینان تزینان وزناھما النظر، واذنان تزینان وزناھما الاستماع، واللسان زناہ الکلام‘‘

’’والنساء یخرجن متنقبات‘‘ (احیاء العلوم ، الباب الثالث فی المباشرۃ ۲/۴۸)

قالت ام المومنین سید تنا عائشۃ رضی اللہ عنھا:

’’فاذ احاذوا بنا سدلت احدانا جلبابھا من راسھا علی وجھھا فاذا جاوزنا کشفناہ‘‘ (ابو داؤد شریف ۱/ ۲۶۱، کتاب المناسک باب المحرمات )
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :910