سونے اور چاندی جیسی رنگت والے جوتوں کا استعمال

سوال کا متن:

کیا تلہ کے جڑاؤ والے جوتے پہننا مردوں کے لیے درست ہیں؟

جواب کا متن:

موجودہ دور میں استعمال کیا جانے والا تلہ سونے اور چاندی سے نہیں بنایا جاتا بلکہ بعض دھاگوں کو مخصوص رنگ دے کر سونے اور چاندی جیسی رنگت پیدا کی جاتی ہے یا سونے اور چاندی کا پانی چڑھایا جاتا ہے اس طرح کی صورتحال میں مردوں کیلئے اس کا استعمال جائز ہے بشرطیکہ اس طرح کے جوتے پہننے میں نمود اور فخر و تکبر نہ ہو۔

لما فی’’الشامیۃ‘‘ : ۔

اما المطلی فلا بأس بہ بالاجماع بلا فرق بین لجام ورکاب و غیرھما لان الطلاء مستھلک الخ (۵/۲۴۲) رشیدیہ
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :911