موقوفہ زمین کو تبدیل کرنا

سوال کا متن:

ایک آدمی نے مدرسہ کے لئے زمین وقف کی ہے اور اس جگہ پر کچھ مدرسہ کی عمارت بھی تعمیر بھی ہو چکی ہے اور اب وہ چاہتا ہے کہ اس زمین میں اپنے لئے گھر بنائے اور اس کے بدلے میں کسی اور زمین کو وقف کرے کیا ایسا کرنا جائز ہے یانہیں حالانکہ وہ زمین مدرسہ کی زمین سے بہتر نہیں ہے۔

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں مدرسہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو تبدیل کرنا جائز نہیں ہے۔

لما فی ’’الشامیۃ‘‘

اعلم ان الاستبدال علی ثلاثۃ وجوہ۔ الاول ان یشترط الواقف لنفسہ او لغیرہ فالاستبدال فیہ جائز علی الصحیح وقیل اتفاقا والثانی ان لا یشترط سواء شرط عدمہ او سکت لکن صار بحیث لا ینتفع بہ بالکلیۃ فھو ایضا جائز والثالث ان لا یشترط ایضا ولکن فیہ نفع فی الجملۃ ۔ وھذا لا یجوز استبدالہ علی الاصح۔
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :964