1. دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
  2. کتاب الوقف

مدرسہ کے لئے خریدے ہوئے مکان کو فروخت کرنے کا حکم

سوال

ایک مکان کو عارضی طور پر مدرسہ کے لئے اس نیت سے خریدا کہ وہ اس کو فروخت کرکے بعد میں مناسب جگہ لیں گے کیا اس مکان کو فروخت کرنے میں کوئی گناہ تو نہیں۔

جواب

اگر مذکورہ عمارت کو عارضی استعمال کی نیت سے خریدا گیا ہے اور خریدتے وقت یہ طے کر لیا تھا کہ بعد میں اس کو فروخت کریں گے تو اس صورت میں اس کو فروخت کرنے کی گنجائش ہے۔

وجاز شرط الاستبدال بہ ارضاً اخری حینئذٍ اوشرط بیعہ ویشتری بثمنہ ارضا اخری اذا شاء الخ(درمختار ص ۴۲۴، ج ۳)


ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :965


فتوی پرنٹ