امام کو معزول ہو جانے کے بعد مسجد کے فنڈ سے امداد دینا

سوال کا متن:

کوئی شخص جو کہ مسجد میں امام رہا ہو، اور بڑھاپے اور ضعف کی وجہ سے اپنے فرائض انجام نہ دے سکتا ہو کیا اسے مسجد کے فنڈ سے امداد دی جا سکتی ہے؟

جواب کا متن:

مسجد کے عمومی چندہ سے ایسے شخص کی ماہانہ امداد کرنا جائز نہیں کیونکہ مسجد کے چندہ کی رقم کو ضروریات مسجد میں صرف کرنا لازم ہے، اور تعاون کی بہتر صورت یہ ہے کہ اس سلسلے میں باہمی اشتراک سے ایک جدا امدادی فنڈ قائم کر کے اس سے ان صاحب کی مدد کی جائے۔

یقول العبد الاثم: لان العرف لم یجربذلک ولیس اجیراً کی یستحق الاجر فلا یجوز اعطائہ منہ ۔ فی الہندیہ ثم الاج رۃ تستحق بأحد معان ثلاثۃ اما بشرط التعجیل او بالتعجیل او باستیفاء المعقود علیہ ۱ ھ (ہندیۃ ۴:۴۱۳)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :967