1. دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
  2. کتاب الوقف

مسجد کا موقوفہ سامان ذاتی استعمال میں لانا

سوال

کیا مسجد کمیٹی کا کوئی بھی رکن مسجد کا سامان اپنے ذاتی استعمال میں لا سکتا ہے؟ نیز اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو فائدہ پہنچا سکتا ہے جبکہ مسجد کو مالی نقصان بھی پہنچتا ہو؟

جواب

مسجد کا موقوفہ سامان اپنی ذاتی ضروریات میں استعمال کرنا یا کسی کو استعمال کرنے کی اجازت دینا جائز نہیں۔

ولا یحمل الرجل سراج المسجد الی بیتہ ویحمل من بیتہ الی المسجد (ہندیۃ ۱:۱۱۰،خلاصۃ الفتاویٰ ۴:۴۲۳ و امداد المفتین ۲: ۷۸۱)


ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :968


فتوی پرنٹ