مسجد کے سامان کو فروخت کرکے قیمت کو مسجد میں استعمال کرنا

سوال کا متن:

مسجدکی انتظامیہ اور متولی حضرات کیلئے مسجد کا خستہ سامان بیچنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب کا متن:

مسجد سے نکلا ہوا پرانا اسباب و سامان جیسے کھڑکی، الماری وغیرہ اگربعینہٖ مسجدکے استعمال میں نہیں آسکتا تو مسجدکی انتظامیہ باہمی مشورے اور اتفاق سے اس سامان کوفروخت کرکے اس کے عوض میں حاصل شدہ رقم کو مسجد کی تعمیر پر خرچ کر سکتی ہے۔

فی الشامیہ: سئل شیخ الاسلام عن اہل قریۃرحلوا وتداعی مسجدھا الی الخراب وبعض المتغلبۃ یستولون علی خشبہ وینقلونہ الی دورھم ھل لواحد لا ھل المحلۃ ان یبیع الخشب بامر القاضی، ویمسک الثمن لیصرفہ الی بعض المساجد او الی ھذاالمسجد ؟ قال نعم (۴: ۳۶۰)
ماخذ :دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور
فتوی نمبر :972