ایل آئی سی (Life Insurance Corporation) کا حکم

سوال کا متن:

l i c میں پیسے جمع کرنا کیسا ہے اور جو زائد پیسہ ملتے ہیں   اس  کا لینا کیسا ہے؟ جیسا کہ مہینے میں پانچ سو روپیہ جمع کرتے ہیں،  پانچ سال تک   تیس ہزار روپے ہوتے ہیں، لیکن وہ چالیس ہزار روپے دیں  گے تو دس ہزار روپے زائد لینا جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب کا متن:

ایل آئی سی  (Life Insurance Corporation) سود ،جوئے اور  غرر کا مجموعہ   ہے اور یہ شریعت میں حرام ہے، لہذا کسی بھی قسم کی انشورنس پالیسی لینا ناجائز اور حرام ہے۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144207201393
تاریخ اجراء :09-03-2021